شعر و سخن کی جانب سے خوش آمدید!
یہ بزم اُن دلوں کے لیے ہے جو لفظوں میں دھڑکن محسوس کرتے ہیں، جنہیں شعر کی خوشبو اور سخن کی روشنی سے محبت ہے۔ یہاں ہر مصرع ایک احساس ہے، ہر لفظ ایک دنیا — اور ہر قاری ہمارے لیے ایک مہمانِ خاص۔ ہم اس بزم میں آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ ادب و شاعری کے اس سفر میں ہمارے ساتھ شریک ہوں، اپنے خیالات کو آواز دیں، اور لفظوں کے رنگوں سے زندگی کو نئے انداز میں دیکھیں۔ آیئے! احساسات کو قرطاس پر اتاریں، اور سخن کی اس بزم میں اپنی پہچان چھوڑیں۔
تعارف
بزمِ شعر و سخن ایک ادبی و ثقافتی پلیٹ فارم ہے جو اردو زبان، شاعری، اور تخلیقی اظہار کے فروغ کے لیے وقف ہے۔ یہاں نوآموز اور تجربہ کار شعراء و ادباء کو اپنی آواز بلند کرنے، ایک دوسرے سے سیکھنے اور ادب کے ذریعے دلوں کو جوڑنے کا موقع ملتا ہے۔ ہماری بزم، روایت اور جدت کا حسین امتزاج ہے — جہاں ہر لفظ ایک احساس بن کر ابھرتا ہے۔
نصب العین
شعر و سخن کا مقصد ادب، شاعری اور زبان و بیان کی خوبصورتی کو فروغ دینا ہے۔ ہم ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں جہاں نئے اور تجربہ کار شعراء، ادباء اور سخن ور حضرات اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں، ایک دوسرے سے سیکھ سکیں، اور ادب و شعر کے ذریعے دلوں کو جوڑ سکیں۔ ہماری بزم، روایت اور جدت کا سنگم ہے، جو زبان و ادب کے فروغ، ادبی ذوق کی بیداری، اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لیے کوشاں ہے۔
بزم شعر وسخن ایک تحریک ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک ادارہ
بزمِ شعر و سخن کی تاریخ و پس منظر:
بانی:مدثریوسف پاشا(شاعر، صحافی،کالم نگار، سوشل میڈیاایکٹویسٹ،سماجی کارکن)
قیام:2013ء
ابتدائی نشستیں:04بے ضابطہ
مشاعرہ: 14مارچ 2020ء دی فالکنز آئیڈیل کالج چوکی۔۔۔۔۔لہولہوچناروں کی بستی
دوبارہ آغاز:فروری 2021ء
ماہانہ بلاتعطل نشستیں: گذشتہ پچاس (50)ماہ سے جاری ہیں۔
نشست کو کسی نامور شاعر کے نام سے منسوب کرنا: چھتیس ماہ سے نشست کو کسی نہ کسی معروف شاعر کے نام سے موسوم کیاجاتاہے اور نشست میں اس شاعر کی شخصیت،کلام پر سیر حاصل گفتگو کی جاتی ہے۔
اوج سخن کل کشمیر مشاعرے گذشتہ چارسال سے جاری ہیں جس میں آزادکشمیر بھر سے شعراء کرام شرکت کرتے ہیں
کشمیر کے حوالے سے: کربلائے کشمیر مشاعرہ
شخصیت کے حوالے سے: جشن تاجور مشاعرہ
ڈویژنل مشاعرہ: ڈویژنل ادبی اتحاد ”آوازدوست“ کے پلیٹ فارم سے سماہنی میں مشاعرہ ونشست
مورخہ 13اپریل2025ء بروزاتوار سرسید ڈگری کالج چوکی
سیمینار: بیاد اسماعیل ہانیہ شہید 16اگست 2024ء۔۔۔۔وطن ہوٹل چوکی
بین المدارس مقابلہ تقریر وبیت بازی: 16 دسمبر 2023ء دی انوویٹرز کالج چوکی
تعزیتی ریفرنس: بیاد چودھری شاہ ولی (مرحوم) مورخہ 27فروری 2025ء۔۔۔۔ہال اسٹیٹ لائف چوکی
کتب کی اشاعت: 05
دیگر تنظیموں کے ساتھ تعلق: مجلس سخنوران بھمبر
کے ساتھ مل کر ایک مشاعرہ کاانعقاد بیاد شعبان اداس انعقاد کیا گیا۔ نومبر 2023ء میں
چار ادبی تنظیموں (بزم شعروسخن سماہنی،) کامشترکہ ڈویژنل اتحاد آواز دوست کے نام سے
قائم کیاگیا جس کے تحت ہر سہ ماہی کے بعد ایک تنظیم اپنے ضلع میں مشاعرہ ونشست کااہتمام کرتی ہے۔
بچوں کی ادب کے فروغ کی کاوش: ضلع بھمبر میں بچوں کے ادب کے فروغ کے لیے سہہ ماہی دستک شائع کیاگیاجس کامقصد ضلع بھمبرکے بچوں کوکہانی نویسی کرنے کے قابل بناناتھا۔ 2017-18 میں دومیگزین شائع ہوچکے ہیں۔
بزم شعروسخن سماہنی کے زیراہتمام ضلع بھمبر کی پہلی پبلک لائبریری کاقیام:
16اکتوبر 2022ء کو ضلع بھمبر کی پہلی پبلک لائبریری ”عثمانیہ لائبریری کا چوکی کے مقام پر قیام عمل میں لایاگیا۔
اس وقت تک ایک ہزار کے قریب بیش قیمت کتب موجود ہیں۔ فروغ مطالعہ اور کتب بینی کے لیے قیام عمل میں لایاگیاہے۔ مستقبل میں اس کو بطور ریسرچ سنٹر کام میں لایاجائے گا۔
بزم شعروسخن سماہنی کے زیراہتمام تحصیل سماہنی کاپہلا کمپیوٹر،آرٹیفشل انٹیلجنس،ڈیجیٹل سکلز،تعمیر شخصیت اینڈکیلی گرافی سنٹر کاقیام:
کمپیوٹر پروفیشنل کورسز:
2021ء سے چوکی میں کمپیوٹر کے پروفیشنل کورسز کروارہے ہیں جو اے جے کے ٹیوٹا اورپنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سے رجسٹرد ہوتے ہیں اس وقت تک درجنوں طلباء وطالبات یہ کورسز کرکے مختلف محکمہ جات نیز بیرون ملک بطور کمپیوٹر آپریٹر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ڈیجیٹل سکلز:
موبائل کے ذریعے جدیدمہارتیں مثلاً پروفیشنل ڈیزائننگ کورس، ویڈیوایڈیٹنگ کورس،فیس بک مارکیٹنگ کورس کے علاوہ پندرہ مختلف کورسز کروائے جارہے ہیں جن کو سیکھ کر طالب علم یادیگر افراد اپنی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتے ہیں۔
آرٹیفشل انٹیلجنس کورس:
اس سال سے مصنوعی ذہانت (اے آئی اردو) کے ایک ماہ کے کورس کاآغاز کیاگیاہے۔ یہ ضلع بھمبر بلکہ ڈویژن میرپور میں اپنی طرز کامنفرد اور واحد مصنوعی ذہانت سکھانے کاکورس ہے۔
تعمیر شخصیت کورس: سب سے بہترین سرمایہ کاری اپنی ذات (شخصیت) پرکی جانے والی ہوتی ہے اس منفرد سوچ کے تحت فن تحریروتقریر،فن شاعری،فہم دین،خوداعتمادی کورس کے علاوہ تعمیر شخصیت کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔
خوشخظی کورسز: ضلع بھمبر میں پہلی دفعہ طلباء وطالبات اور عام شائقین کے لیے خوشخطی کورسز کروائے جارہے ہیں۔
امتحانی تیاری مرکز: این ٹی ایس 2024 کے دوران تقریباً دودرجن سے زائد امیدواران لائبریری کی پرسکون فضا میں بیٹھ کر امتحان کی تیاری کرتے رہے ہیں جن میں سے اکثریت نے کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنی عملی زندگی کاآغازبھی کردیاہے۔
صفائی اور ٹریفک کے حوالے سے آگاہی مہم: بزم ہفتہ صفائی منانے کے ساتھ ٹریفک کے حوالے سے آگاہی مہم لانچ کرتی ہے جس کے تحت پوسٹرز،بینرز شائع کرواکے مناسب جگہوں پر آویزاں کیے جاتے ہیں۔ اور ٹریفک اہلکاران کے ساتھ ملکر سکول کے طلباء اور اساتذہ کو آگاہی دی جاتی ہے۔
صاف پانی کی اہمیت اور بڑھتے ہوئے گردوں کے امراض کے حوالے سے سیمینار: بزم نے تحصیل سماہنی میں گردوں کے مریضوں میں اضافے کوختم کرنے او ر بیداری پیداکرنے کے لیے سیمینار کااہتمام کیا جس میں ڈاکٹرز نے گردوں کے امراض میں اضافے اور تدارک کی تدابیر بتائیں۔
یعنی بزم شعروسخن ادب کی آبیاری کے ساتھ ساتھ دیگر بہت سے شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔